ہنڈا اٹلس موٹرز نے بھی اپنا پلانٹ 31 مارچ تک بند کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) زرمبادلہ کے مسائل سے ایل سی نہ کھلنے پر ہنڈا اٹلس موٹرز نے بھی اپنا پلانٹ 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے ، کمپنی کی جانب سےپی ایس ایکس کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی کے ڈی کٹس کی درآمد میں مشکلات اور سپلائی چین متاثر ہونے کی وجہ سے کمپنی کے لئے پیداوری عمل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا اس لئے پلانٹ9سے 31مارچ تک عبوری مدت تک کے لئے بند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں