سونے کی قیمت میںیکدم ہزاروں روپے اضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1736 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2486 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91 ہزار 478 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے کے بعد 1370 روپے پر آگئی۔

پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونا 4200 روپے اور فی اونس 43 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 24 ڈالر اضافے کے بعد 1736 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 50 روپے اضافے 1370 روپے جبکہ 10 گرام 42.87 روپے بڑھ کر 1174.55 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.58 ڈالر مہنگی ہوکر 26.34 ڈالر پر آگئی۔پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

متعلقہ خبریں