ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کا اضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکی قیمت 687 روپے اضافے سے 88 ہزار 992 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 9 ڈالر اضافے کے بعد 1712 ڈالر ہوگئی ہے۔پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو پیر 8 مارچ تک 10 ہزار 800 روپے سستا ہوچکا تھا۔ملک میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو تقریباً 8 ماہ کے دوران 29 ہزار 500 روپے گری۔پاکستان میں دو روز کے دوران فی تولہ سونا 1300 روپے اور فی اونس 19 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 9 ڈالر اضافے کے بعد 1712 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1320 روپے جبکہ 10 گرام 1131.68 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 25.76 ڈالر پر آگئے۔پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

متعلقہ خبریں