پاکستان کے ڈالرز ذخائر کئی برس کی کم ترین سطح پر آگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ڈالرز ذخائر کئی برس کی کم ترین سطح پر آگئے، برسوں بعد پہلی مرتبہ سرکاری زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ رواں ہفتہ بھی جاری رہا اور ذخائر مزید کم ہو کر 14 ارب 94 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 24 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس صرف 8 ارب 98 کروڑ ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب روپے کےمقابلے میں ڈالر کی پیش قدمی جاری ہے اور امریکی کرنسی 207 روپے سے تجاوز کر گئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 206 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 207 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں