گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک اف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب 13کروڑ 35لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 6 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 97 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 15 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

دوسری جانب کورونا کے باوجود سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال کے 8ماہ میں 77.1 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے، جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 18.56 ارب زیادہ ہے۔ایس آر بی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک بھر کی طرح سندھ کو بھی متاثر کیا اور ایس او پی کے نفاذ سے خدمات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔ لیکن اس کے باوجود آٹھ ماہ (جولائی 2020 تا فروری 2021) کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں