روپے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ،ڈالر کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں حالیہ کمی کے بعد ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز انٹربینک مین ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 72 پیسے کم ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کا ریٹ 157 روپے 13 پیسے پر پہنچ گیا جو ایک سال کی کم ترین سطح بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 196 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 160 پوائنٹس پر بند ہوا۔پی ایس ایکس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران 23.50 ارب روپے مالیت کے 40.36 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی۔

متعلقہ خبریں