ویکسین نہ لگوانے والوں کو پمپس پر پٹرول نہیں ملے گا، حکومت کا نیا فیصلہ

 شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن لگانے کی شرح بڑھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اہم فیصلے، 30 اگست تک تاجر برادری، ان کے ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگانا لازم، ورنہ دکانیں سیل، بھاری جرمانے ہونگے، 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پمپس پر پٹرول نہیں ملے گا۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے سامنے آگئے، ضلعی انتظامیہ نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، ڈی سی مدثر ریاض ملک نے 30 اگست تک بزنس کمیونٹی کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کی مہلت دے دی، 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے تاجروں کیخلاف کارروائی ہوگی دکانیں  سیل کردی جائیں گی، اسی طرح 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پٹرول پمپ پر پٹرول نہیں ملے گا، پٹرول پمپس انتظامیہ بینرز آویزاں کرے گی۔

متعلقہ خبریں