وزیراعظم آزاد کشمیر نے 5 وزراء کو کابینہ سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس اور وزیر تعلیم عبدالماجد خان بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم بھی شامل ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے وزراء کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وزراء کوبد عنوانی،مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی تھی۔عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نے جمع کروائی ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد لانے والوں میں ماجد خان ، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم شامل ہیں اور اس تحریک عدم اعتماد پر 25 ممبران کے دستخط ہیں جب کہ آزاد کشمیر کے سینئر سیاستدان سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں