شام آگ سے نہ کھیلے، ترک صدر کا بشارالاسد کو انتباہ

انقرہ (این این آئی )ترکی نے صدر اسد کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنے سے باز رہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی طرف سے یہ بیان گزشتہ روز ان کے ایک فوجی قافلے پر ہونیوالے فضائی حملے کے بعد سامنےآیا ۔ ترکی کا یہ فوجی قافلہ شامی صوبے ادلب کی جانب گامزن تھا۔ شام کا یہ علاقہ صدر اسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔ ترک صدر کا کا کہنا تھا کہ ادلب میں امن کے لیے ان کی آبزرویشن پوسٹس ضروری ہیں اور وہ انہیں ختم نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں