ٹائیگر شروف کی والدہ عائشہ شروف کے ساتھ لاکھوں کا دھوکہ ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف کی والدہ عائشہ شروف کے ساتھ لاکھوں روپے کا دھوکہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ شروف کے ساتھ 58 بھارتی روپے کا دھوکہ ہوا ہے۔ جیکی شروف کی اہلیہ نے اپنے اور ٹائیگر کے جم ایم ایم اے میٹرکس کمپنی کے ڈائریکٹر آف آپریشنز کے خلاف ممبئی پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

اس مقدمہ میں انہوں نے جم کے ڈائریکٹر آف آپریشنز ایلن فرنینڈس کو نامزد کیا ہے، جن پر دفعہ 420، 408، 465، 467 اور 468 درج کی گئی ہے۔
عائشہ شروف نے ایلن فرنینڈس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بھارت اور بھارت سے باہر ٹورنامنٹس کروانے کیلئے بہت زیادہ پیسے لئے ہیں اور پیسوں میں غبن بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں