بھارتی اداکار منوج باجپائی کے اثاثوں کی مالیت کتنے کروڑ ہے؟

ممبئی: بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنے کُل مالی اثاثوں کی مالیت میڈیا کو بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ویلن کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والے اداکارہ منوج باجپائی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنے اثاثوں کی مالیت کا انکشاف کر دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا نمائندے نے منوج باجپائی سے سوال کیا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آپ کے اثاثوں کی مالیت 170 کروڑ ہے؟

یہ سوال سُن کر منوج نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باپ رے باپ فلم ’علی گڑھ‘ اور ’گلی گولیاں‘ کرکے اتنا بالکل نہیں ہے۔ پر ہاں اب اتنا ضرور ہوگیا ہے کہ میرا اور میری اہلیہ کا بڑھاپا اچھے سے گزر جائے گا اور میری بیٹی بھی سیٹ ہوجائے گی۔
منوج باجپائی نے میڈیا کو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ممبئی کے ایلیٹ کلاس علاقوں ساؤتھ ممبئی یا باندرا میں نہیں رہتے بلکہ وہ اب بھی لوکھنڈوالا اندھیری میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ سنیما اور اس فلم انڈسٹری کے درمیان میں نہیں ہوں بلکہ اس کی سرحد پر ہوں‘۔

یاد رہے کہ منوج باجپائی بالی ووڈ کے سینئر اداکار ہیں جو گزشتہ 3 دہائیوں سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں کئی فلموں میں اداکاری کے بعد اب منوج ویب سیریز ’دی فیملی مین‘میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں