سابق بھارتی اسپنر کو صارفین نے آفریدی کے چھکے یاد دلادیئے

ایشیا کپ 2014 کے دوران شاہد آفریدی کے چھکوں کے بارے میں چھیڑنے والے سوشل میڈیا صارف کو اشون نے قابل تعریف جواب دیا۔
بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون برسوں بعد بھی شاہد آفریدی کے مارے گئے 2 شاندار چھکے نہ بھول سکے۔
گرین شرٹس کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف2014 میں 18 گیندوں پر 34 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کے ہاتھوں سے جیتا ہوا میچ چھین لیا تھا اور فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی تھی۔

بھارتی ٹیم کے سابق آف اسپن بولر روی چندرن ایشون کئی سال گزر جانے کے باوجود بوم بوم آفریدی کے 2014 میں لگائے گئے دو شاندار چھکوں کو نہ بھول سکے۔
مارچ 2014 میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایشیا کپ کےاہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا، سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس میچ میں 18 گیندوں پر 34 رنز کی ذمے دارانہ اور برق رفتار اننگز کھیل کر بھارت کے جبڑوں سے جیتا ہوا میچ چھین لیا تھا۔

حالیہ ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر روی چندرن ایشون نے دنیش کارتک سے گفتگو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا تاہم تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ساول میر خان نامی صارف نے ایشون کو شاہد آفریدی کے چھکے یاد دلائے اور لکھا کہ شاہد آفریدی کو وہ دو چھکے آج بھی یاد ہیں۔
جس پر ردعمل دیتے ہوئے ایشون نے لکھا کہ وہ واقعی اچھے شاٹس تھے، شاہد آفریدی واقعی بہترین بال اسٹرائیکر تھے جن کی بلے بازی سے متاثر ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں