نیوزی لینڈ کے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش

نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کردی۔

فاسٹ بولر ایڈم مِلن کو 5 سال میں پہلی مرتبہ کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ایڈم مِلن کی حالیہ پرفارمنس شاندار رہی اور وہ کنٹریکٹ کے حقدار ہیں۔

علاوہ ازیں فن ایلن، مارک چیپمین اور بلئیر ٹکنر کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کرکٹرز کو ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈہوم اور مارٹن گپٹل کے کنٹریکٹ سے الگ ہونے پر شامل کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق گزشتہ برس 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اعجاز پٹیل کو اس مرتبہ کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دوبارہ کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹرینٹ بولٹ سے نیوزی لینڈ کو دستیاب ہونے پر عارضی معاہدہ کیا گیا ہے۔

کیوی کرکٹرز 12 جون تک کنٹریکٹ کی پیشکش قبول یا انکار کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں