جان سینا نے سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

سپر اسٹار ریسلر جان سینا نے سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنےکا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جان سینا نے میک-اے-وش فاؤنڈیشن کے ذریعے دی جانے والی سب سے زیادہ خواہشات کو پورا کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔

میک-اے-وش فاؤنڈیشن جان لیوا بیماریوں میں مبتلا 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، جان سینا نے اس غیر منافع بخش خواہش کے پروگرام کے ذریعے ان سے ملنے کی خواہش رکھنے والے 650 بچوں سے مل کر سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میک-اے-وش فاؤنڈیشن کے 42 سالہ وجود میں کسی اور نے ابھی تک 200 سے زیادہ خواہشات پوری نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکاری سے پہلے جان سینا نے 1999ء میں بطور پیشہ ورانہ ریسلر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ اب تک کے مقبول ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

وہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ میں 16 بار کا عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں