دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے دوسرے ون ڈے میں تین وکٹیں حاصل کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے کیرئیر کے پانچویں ون ڈے میں 18 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کے ریان ہیرس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ہیرس نے اپنے ابتدائی پانچ میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 262 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں