کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہارڈ بال سے کرکٹ کھیل سکوں گا،نسیم شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کرکٹ میں اپنی محنت سے متعلق گفتگو میں اہم انکشاف ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کی جانب سے نسیم شاہ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں اپنے آبائی علاقے میں کرکٹ کی سہولیات نہ ہونے اور ٹیپ بال سے ہارڈ بال تک کے کرکٹ کے سفر پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ لوئر دیر میں کرکٹ کی اتنی سہولیات نہیں ہیں لہٰذا کبھی سوچا میں بھی نہیں تھا ہارڈ بال سے کرکٹ کھیل سکوں گا لیکن کرکٹ کا جنون ایسا تھا کہ بچپن میں کلاس میں بیٹھ کر بھی ٹیمیں بناتے تھے تاکہ بریک میں جاکر کرکٹ کھیل سکیں جس پر ابو غصہ کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں