دبئی میں مقیم بھارتی لڑکی نسیم شاہ سے ملنے کیلئے بے چین ، کرکٹر کو میسج کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بھارتی مداح لڑکی نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے محبت کا اظہار کر دیا۔بھارتی لڑکی نندنی گپتا کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے میں فائنل میں آؤں گی، پاکستان سے فرق نہیں پڑتا

مجھے صرف نسیم شاہ چاہیے ‘۔مداح لڑکی کا کہنا تھا کہ ‘اگر کبھی ذاتی طور پر نسیم سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان سے شادی کا بھی پوچھوں گی، ان سے کہوں گی چلیں پاکستان چلتے ہیں، ان کے لیے ویزا بھی تیار کرنے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گی ۔بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ میںدبئی رہتی ہوں لیکن نسیم شاہ کو دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں آتی ہوں میں نسیم کو دیکھ کر ماشااللہ اور اس کے بعد انشاء اللہ کہا۔ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ میں نسیم شاہ کو انسٹاگرام پر بھی میسج کیا تھا مجھے امید ہے اس انٹرویو کے بعد نسیم شاہ مجھ سے رابطہ کریں گے ۔ دوسری جانب بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کیلئے کی گئی پوسٹ پر ردعمل بھی آگیا ۔ قومی کرکٹر کی جانب سے بھارتی ماڈل اروشی کیلئے لاعلمی کے اظہار کے بعد اداکارہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا ہے ۔انسٹا گرام پر اداکارہ نے کہا کہ میری ٹیم نے میرے فینز کی جانب سے کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں جن کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا کہ ویڈیوز میں کون لوگ ہیں ، میری میڈیا سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے سے گریز کریں ۔

متعلقہ خبریں