اب عالمی کرکٹ ”2 شاہوں“ سے ڈرے گی، شان ٹیٹ نے خبردار کردیا

دبئی(مانیٹرنگ، این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ میں اپنی زندگی میں اتنا جذباتی کبھی نہیں ہوا جتنا کل کے میچ کے بعد تھا، انہوں نے لکھا کہ وہ منظر بالکل پاگل پن کی عکاسی کرتے تھے، یہ میچ جذبات سے بھرپور تھا، انہوں نے لکھا کہ ،

ایک وقت میں ہم سوچ رہے تھے کہ ہم نہیں جیت سکتے لیکن یہ دو چھکے مدتوں یاد رہیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ایشیا کپ کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے بالنگ کوچ نے کہا کہ نسیم شاہ، محمد حسنین اور حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کو تیز رفتار سے باؤلنگ کرتے دیکھنا ان کے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب نسیم بالنگ کرانے کیلئے بھاگ رہا ہوتا ہے اور پیچھے کراؤڈ خوشی منا رہا ہوتا ہے، اس کے بعد پھر بال مس ہو یا باؤنڈری کی طرف جائے، دونوں صورتوں میں شائقین کی دھاڑ ایک غیر معمولی بات ہے۔شان ٹیٹ نے کہا کہ بطور باؤلنگ کوچ آپ چاہتے ہیں کہ بالرز اچھا کریں، میں بطور بولنگ کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد سے نوجوان فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں غلطیاں نہ دہرائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ جیسی پارٹنر شپ کا سوچا تھا نہیں لگ سکی۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ اچھا فنش کیا، کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، لگتا تھا کہ وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جو غلطیاں کیں، کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں وہ نہ دہرائیں۔

متعلقہ خبریں