کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے میڈلز کی تعداد 7ہوگئی

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد سات ہو گئی۔ ایک طلائی تمغے کے ساتھ تین سلور اور تین برانز میڈل پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام کر لیے، دوسری جانب پاکستان کے ریسلر محمد شریف طاہر نے کامن ویلتھ گیمز میں 74 کلو گرام فری اسٹائل کیٹگری کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ریسلر کو شکست دینے میں ناکام رہے اور گولڈ

میڈل جیت نہ سکے تاہم سلور میڈل حاصل کرلیا۔محمد شریف طاہر نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے حریف ریسلر کول ہاکنز کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 0ـ11 سے شکست دی تھی۔محمد شریف طاہر کا گولڈ میڈل کے حصول کے لیے اگلا مقابلہ بھارت کے نوین سے تھا اور فائنل میں وہ اپنے روایتی حریف کو زیر نہ کرسکے۔اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر ریکارڈ بنایا اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے چھٹے روز نوح دستگیر بٹ نے دلکش لفٹنگ کے بعد طلائی تمغہ جیتا تھا، 24 سالہ نوجوان نے 4 سال قبل آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں کامن ویلتھ گیمز کے گزشتہ ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔نوح دستگیر نے مردوں کے پلس 109 کلو ویٹ لفٹنگ کے فائنل مقابلے میں آغاز سے ہی طلائی تمغہ جیتنے کا عزم ظاہر کردیا تھا جب انہوں نے شروع سے ہی زبردست کارکردگی دکھائی اور پہلے 170 کلو وزن اٹھایا جبکہ دوسری کوشش میں وہ یہ مقابلہ 173 کلو تک لے گئے۔

متعلقہ خبریں