جو شخص شاہد آفریدی شاپس سے 5 سوٹ عید کیلئےخریدے گا میں اس سے ویڈیو کال پر بات کروں گا، شاہد آفریدی کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی شاپس سے خریداری کرنے والے افراد کیلئے ویڈیو کال پر بات کر نے کا اعلان کر دیا ۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاہد آفریدی کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سرپرائز کے حوالے سے بتایا گیا۔شاہد آفریدی کے مطابق مداحوں کیلئے میرا سرپرائز یہ ہے کہ جو بھی شخص شاہد آفریدی شاپس سے 5 سوٹ عید کیلئے یا اس کے بعد خریدے گا، میں اس شخص سے ویڈیو کال پر بات کروں گا ۔سابق کپتان نے کہا کہ میں اس شخص کے گھر کے تمام افراد سے بھی ویڈیو کال پر بات کروں گا۔

متعلقہ خبریں