اللہ تجھے شاہد آفریدی بنائے، ماں کی شاہنواز دھانی کو انوکھی دعا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں لیکن انہیں یہ پتا ہے کہ ان کا بیٹا شاہد آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔ شاہنواز کے بھائی مخمور علی دھانی جو خود بھی کرکٹ کے کھلاڑی ہیں ، نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ہماری والدہ کو کرکٹ کی اے بی سی بھی نہیں معلوم، لیکن اگر ان سے پوچھو کہ شاہنواز دھانی کیا کرتا ہے تو ان کا جواب ہوتا ہے میرا بیٹا آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا وہ اکثر انہیں دعا بھی یہی دیتی ہیں کہ اللہ تعالی تمہیں شاہد آفریدی کی طرح کامیاب کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز میں میں والدہ کو صرف لالہ شاہد آفریدی کا ہی پتہ ہے‘‘۔یاد رہے شاہنواز دھانی کی پی ایس ایل سیون میں زبردست پرفارمنس رہی ہے ۔ سیمی فائنل میں شاہنواز دھانی نے اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ 23 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں انہوں نے چار اوورز میں 19 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ وہ اب تک پی ایس ایل 7 میں 10 میچز میں 18.87 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں