اونیت کور سے لائیو گفتگو کرنے پر مداح کی والدہ کے ہاتھوں دُھلائی، ویڈیو وائرل

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اونیت کور سے انسٹاگرام پر لائیو بات کرتے ہوئے مداح کی والدہ کے ہاتھوں چھترول ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اونیت کور نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کی جس کا ایک عجیب و غریب ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اونیت کور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو گفتگو کررہی ہوتی ہیں اور اسی دوران اپنے ایک مداح کو لائیو کیمرہ لیتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں اپنا خیال رکھنے کا کہتی ہیں کہ اسی دوران پیچھے سے مداح کی والدہ آجاتی ہیں۔

مداح کی والدہ شدید غصے میں سامنے آتی ہیں اور اپنے بیٹے کو تھپڑ جڑ دیتی ہیں، بیٹے کی پٹائی کرتے ہوئے وہ پوچھتی ہیں کہ یہ لڑکی کون ہے؟

لائیو گفتگو میں اچانک مداح کی پٹائی دیکھ کر اونیت کور پریشان ہوتے ہوئے مُسکراتی ہوئی نظر آئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ مداح کی والدہ کو یہ لگا تھا کہ اُن کا بیٹا اپنی گرل فرینڈ سے بات کررہا ہے۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اونیت کور نے سال 2012 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں