ثانیہ مرزا اسٹوڈیو ایکسپرٹ بن گئیں

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اسٹوڈیو ایکسپرٹ بن گئیں۔

سابق گرینڈ سلم چیمپئن ثانیہ مرزا 3 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس کے دوران ٹی وی پر تبصرے کریں گی۔

ثانیہ مرزا فرنچ اوپن، یو ایس اوپن اور آسٹریلین اوپن کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میں نے ٹینس کھیلنا چھوڑی ہے لیکن ٹینس کو نہیں چھوڑا، یہ مجھ سے کبھی نہیں چھوٹ سکتی۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں منفرد انداز میں 3 بڑے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹس کے ساتھ جڑ رہی ہوں۔

متعلقہ خبریں