فلم “کرن ارجن” میں سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے،فلمساز کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلم ساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ “1995 کی مشہور فلم ’کرن ارجن‘ کے لئے سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے، ان سے قبل اجے دیوگن کا انتخاب کیا گیا تھا”۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راکیش روشن نے” انڈین آئڈل سیزن 13″ کے پروگرام میں شرکت کی ، جہاں انہون نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ” فلم “کرن ارجن” کا پہلے نام “کائنات” رکھا گیا تھا جو بعد میں تبدیل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلمساز راکیش روشن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ” کرن ارجن” میں سلمان کے کردار میں انکی پہلی پسند اجے دیوگن تھے اور اس وقت فلم کا نام بھی” کائنات “تھالیکن کسی وجہ سے، اجے دیوگن فلم نہیں کر سکے”۔انہوں نے اس کلپ میں یہ بھی بتایا کہ” فلم “کہو نہ پیار ہے”میں پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی کسی وجہ سے فلم نہیں کرسکیں تو امیشا پٹیل کو شامل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں