کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے، راکھی ساونت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی وڈڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ’میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا‘۔

متعلقہ خبریں