میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد(یواین پی)پاکستانی اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں۔سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی قبول ہونے والی دعاؤں سے متعلق گفتگو کی ہے۔انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انسان اللہ سے گفتگو کر کے ہلکا محسوس کرتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرتی ہوں وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہے۔دوران انٹرویو متھیرا کا کہنا تھا کہ اگر انسان کا رشتہ خدا کے ساتھ اعتماد کا ہو تو خدا آپ کی بہت سی چیزوں کو معاف کرکے آپ کو عطا کر دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں