سشمیتا سین کی ویڈیو پر نامناسب کمنٹ پر مداحوں نے للت مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)انسٹاگرام پرمعروف بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معروف اداکارہ کو سوئمنگ ڈریس میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جہاں اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ویڈیو پر مداحوں کے کمنٹ کی قطار لگ گئی وہیں للت مودی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔للت مودی نے کمنٹ کیا کہ ’’ لوکنگ ہاٹ ان سردینیا ‘‘بھارتی ارب پتی تاجر کا یہ کمنٹ صارفین کو پسند نہیں آیا اور جواب میں تنقید سے بھرے کمنٹس کی لائن لگ گئی۔ کسی نے اسے سستی شہرت قرار دیا تو کسی نے للت مودی کو ان کی عمر یاد دلائی۔کسی نے شادی کی جھوٹی خبر پر تنقید کے تیر برسائے تو کسی نے سشمیتاسین کی پوسٹ سے دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ اٹلی کا جزیرہ ہو یا پھر بھارت کا چاندنی چوک۔۔ سشمیتاسین سب جگہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ارب پتی بھارتی بزنس مین للت مودی نے ورلڈ ٹور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسا کیپشن لکھا تھا جس سے دونوں کی شادی کی افواہ جنگل کی آگ طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔

متعلقہ خبریں