سیریل’ناگن‘ بنانے کا ارادہ کر رہاہوں ،مرکزی کردار کیلئے ریحام خان کو کاسٹ کرنا چاہتا ہوں،اداکار منیب بٹ

کراچی(نیوز ڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ، پروڈیوسر ریحام خان اور اداکارہ مشی خان کے درمیان جاری طنز و تکرار میں اب اداکار منیب بٹ نے بھی اپنی انٹری دیدی ہے۔اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹر پر ریحام خان اور مشی خان کے معاملے میں مشی خان کی حمایت کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ریحام خان کے پرانے ٹوئٹس کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ’آپ نے فلم جانان کی کسی سرمایہ کاری یا منافع کو ہاتھ نہیں لگایا لیکن پھر بھی آپ نے کہا کہ مشی کو آپ نے اپنی فلم میں پھپھو کے کردار میں کاسٹ کیا تھا‘۔

انہوں نے ایک مشہور کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائی!‘۔منیب بٹ نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ وہ ایک سیریل’ناگن‘ بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں جس کے مرکزی کردار کیلئے ریحام خان کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں