نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا،ریشم نے ’شہباز شریف زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے مسلم لیگ ن کے صدر اور نئے وزیر اعظم کے متوقع امیدوار شہباز شریف کے حق میں نعرہ لگا دیا۔انسٹاگرام پر ریشم نے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں شہباز شریف کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈو میں ریشم نے کہاکہ میرے بہت سے ساتھیوں نے رات گئے بہت سی ویڈیوز بنائیں، نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کر دیا ہے کہ میں بھی ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے شہباز شریف زندہ باد۔ریشم نے اپنی ویڈیو پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک ایک باب ختم ہوا،امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔

متعلقہ خبریں