آئمہ بیگ میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر برہم ہو گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔گلوکارہ آئمہ بیگ میوزک کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر برہم ہو گئیں۔انہوں نے لاہور میں نجی کالج کے میوزک کنسرٹ میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔میوزک کنسرٹ کے دوران ایک لڑکے کی جانب سے نازیبا اشارے کیے گئے،آئمہ بیگ نے برہم ہوتے ہوئے اسٹیج پر ہی نامعلوم لڑکے کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ وہ بھی لاہوری ہیں، وہ ایسے اشاروں سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔گلوکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں آئمہ بیگ نازیبا اشارے کرنے والے لڑکے کو گندا کیڑا قرار دیتی ہیں۔جس پر کنسرٹ میں موجود دوسرے لوگ مذکورہ شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اس سے قبل بھہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ میں ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔دسمبر2021ء میں آئمہ بیگ کی جانب سے نجی کالج میں کیے گئے میوزک کنسرٹ کے دوران چند اوباش لڑکوں نے ان سے بدتمیزی کی، آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اسٹیج کے قریب کھڑے کچھ لڑکے ان سے بد تمیزی سے پیش آ رہے ہیں۔آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’دیکھو بد تمیزی کرو گے تو میں شو چھوڑ کر واپس چلی جائوں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں ان کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔‘دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلو کارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادانہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے2018،2019اور2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔ ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ ساڑھے 8 کروڑروپے سے زائد کی نادہندہ ہیں ۔

متعلقہ خبریں