واٹس ایپ نے اپنے گروپ وائس کال فیچر میں تبدیلیاں متعارف کرادیں

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنی گروپ وائس کال میں متعدد فیچرز اپ ڈیٹ کردیے۔ گروپ کال فیچر میں نئے ٹولز شامل کرنے کا مقصد گفتگو کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنا ہے۔واٹس ایپ نے گروپ وائس کال میں یہ تبدیلیاں سال بھر قبل کی جانے والے بہتری کے بعد آئی ہیں۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی فون پر واٹس ایپ ڈیٹا منتقلی کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی تھی۔اب انسٹینٹ میسیجنگ ایپ کی جانب سے گروپ وائس کال میں نئی تبدیلیاں سامنے لائی گئیں ہیں۔تبدیلیوں کے بعد اب جب کوئی شخص گروپ وائس کال میں شامل ہوگا تو ایک بینر نوٹی فیکیشن ظاہر ہوگا۔

پہلے ایسا ممکن تھا کہ اگر گفتگو بڑے پیمانے پر اور آف اسکرین ہو رہی ہے تو کوئی شخص کال میں شرکت سے رہ جائے اور آپ بغیر اس خیال کے بات کرتے چلے جائیں۔اب ایک بڑا نوٹی فیکیشن ظاہر ہوگا جو یہ بتائے کہ کوئی شخص کال میں شامل ہوا ہے۔ یہ بڑی چیٹس میں بھی ہوگا اور تب بھی ہوگا اگر کسی کا نام اسکرین پر ظاہر ہونے والی لسٹ میں موجود نہ ہو۔واٹس ایپ جلد ایک اور فیچر بھی متعارف کرائے گا جس میں دیگر لوگوں کی آواز بند کی جاسکے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ کال میں شامل افراد کے اطراف سے آنے والے شور کو بھی خاموش کرایا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں