کوئٹہ میں دستی بم دھماکہ، 3بچے جاں بحق

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ خروٹ آباد کے میں دستی بم دھماکا ہوا ہے، دستی دھماکے میں 3بچے جاں بحق ہوگئے ہیں،بچوں کو دستی بم ملا اور کھیلنے کے دوران پھٹ گیا۔ پولیس اور ریسکیوذرائع کے مطابق خروٹ آباد کے علاقے کلی بادیزئی میں دستی بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔جاں بحق بچوں کی لاشوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دستی بم کے دھماکے اور بچوں کے دستی بم کھیلنے کے دوران پھٹنے پر علاقے میں فضا غمگین اور خوف پھیل گیا۔دستی بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو دستی بم ملا تھا، جس سے وہ کھیل رہے تھے، بچوں کے کھیلنے کے دوران دستی بم پھٹ گیاجس سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تاہم سکیورٹی اداروں کی جانب سے مزید ابھی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں