پشاور: مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی ،سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر کامسلم لیگ ن میں شمولیت کافیصلہ ،جلد میاں نواز شریف سے ملاقات میں باضابطہ اعلان کردیں گے ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر)صفدر نے پارٹی رہنمائوں سابق گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ،ارباب زرک خان ، ارباب خضر حیات اورعلی خان یوسفزئی کے ہمراہ سابق وفاقی وزیرمواصلات ارباب عالمگیر سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اورانہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی اس موقع پرارباب عالمگیر نے ن لیگ میں شمولیت کے لیے حامی بھرلی تاہم ان کی جلد میاں نواز شریف اورشہباز شریف سے ملاقات کرائی جائے گی جس میں وہ پارٹی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کریں گے ،واضح رہے کہ ایک روز قبل ارباب عالمگیر اوران کی اہلیہ عاصمہ ارباب نے پیپلزپارٹی کوخیربادکہہ دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیے