اسلام آباد؛ ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، شادی ہالز اور کیٹرنگ سروسز پر 15 فیصد ٹیکس عائد

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی حدود میں ہوٹلز،موٹلز،گیسٹ ہاؤسز،فارم ہاؤسز،شادی ہالز،لانز،کلبز اور کیٹرنگ سروسز پر 15 فی صد ٹیکس عائد کردیا۔

اس کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی دارالحکومت کی حدود میں ریسٹورنٹس،کافی شاپس،فوڈ، آئسکریم پارلر،کافی ہاؤسز،ڈیرہ فوڈ،ہٹ اور تیار شدہ فوڈ سپلائی کی سروسز فراہم کرنے والوں کو کریڈٹ کارڈ ،موبائل والٹ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادئیگیوں پر 5 فی صد جب کہ کیش ادائیگی پر 15 فی صد ٹیکس عائد کردیا۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے فنانس بل 2023-24 کے ذریعے اسلام آباد کی حدود میں (ٹیکس آن سروسز) آرڈیننس 2001 میں ترامیم تجویز کردی ہیں۔ علاوہ ازیں سافٹ ویئر اور آئی ٹی بیسڈ سسٹم ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹس کی سروسز کی فراہمی پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کردی ہے جب کہ الیکٹرک اور ٹرانسمیشن سروسز کی فراہمی پر 15 فیصد ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں