اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ جو بجٹ آئی ایم ایف کو دکھایایہ نمبرز اس سے ذرابہترہیں، میں نہیں سمجھتابجٹ پرآئی ایم ایف کوکوئی تحفظات ہونے چاہئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ جو بجٹ آئی ایم ایف کو دکھایایہ نمبرز اس سے ذرابہترہیں،وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی یقین دہانی پر مجھے نمبرزشیئر کرنے کی ہدایت کی ، ہم نے چار ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کرلیا مگر آئی ایم ایف چھ ارب ڈالر چاہتا ہے ، اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیرنے ہمیں بہت نقصان پہنچایا،آئی ایم ایف نے بریک ڈائون مانگاجوہم نے فراہم کردیا آئی ایم ایف کو مزیدتفصیلات دینے کی ضرورت پڑی تو دے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھاکہ ڈالردوسوسے کم ہوناچاہئے،ڈالرکی اصل شرح آج بھی 245 روپے سے زائدنہیں ہے ،جب میں نے دوسوسے کم لینے کا کہاتھااس وقت یہی ریٹ تھا۔
یہ بھی پڑھیے