شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا یوم تکریم شہداء کے سلسلے میں شہداء کی یادگار پر حاضری

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم تکریم شہداء کے سلسلے میں گوجر خان میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید(نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی ۔ راجہ پرویز اشرف نے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سوار محمد حسین شہید(نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔9 مئی کا افسوسناک واقعات کو تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔آج ہماری آزاد ماحول میں زندگی بسر کرنے کے پیچھے لاکھ شہداء کی قربانیاں شامل ہیں۔پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔9 مئی کے واقعات کے پیچھے مذموم مقاصد تھے۔ان واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔محبت وطن پاکستانی اپنی مسئلہ افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑے ہیں۔قوم کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ہماری سر زمین شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے۔

متعلقہ خبریں