ن لیگ عدلیہ اور ججز کے خلاف منظم سازشوں سے باز رہے: پرویز الہی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے مفاد کیلئے معزز ججوں کو بدنام کر رہی ہے، یہ پارٹی عدلیہ اور ججز کے خلاف منظم سازشوں سے باز رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے سابق اراکین اسمبلی اور سینئر وکلا سے ملاقات کے دوران کہا کہ آئین کی بالادستی اور تحفظ پر عدلیہ میں کوئی اختلاف نہیں، تکنیکی امور پر اداروں میں اختلاف رائے ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ سب جج صاحبان یکساں طور پر قابل احترام اور آئین کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عدلیہ پر تنقید کرنے سے پہلے ماضی کیوں بھول جاتے ہیں، یہ وہی شہباز شریف ہیں جو فون کر کے ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے۔

متعلقہ خبریں