حکمرانوں کو عمران خان کے کلین سویپ کا خطرہ، بڑی عدالتی جنگ کا آغاز ہونے لگا ہے، آر یا پار ہو جائےگا: شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عمران خان کے کلین سویپ کا خطرہ ہے، بڑی عدالتی جنگ کا آغاز ہوا چاہتا ہے، آر یا پار ہو جائےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ آج ساڑھے تین بجے زمان پارک میں عمران خان سےملاقات کروں گا،ایک طرف عمران خان سےگرینڈ سیاسی ڈئیلاگ چاہتے ہیں، دوسری طرف گرفتاریاں اورمینار پاکستان جلسےمیں رکاوٹیں ڈال رہےہیں ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، انہیں عمران خان کےکلین سویپ کاخوف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی یا پیسے نہ ہونا مسئلہ نہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہو سکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سےآئیں گے۔ پہلےملک معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں، اُس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں، ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کے بٹھا دیا ہے جن کو گھر والے نہیں جانتے، تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں الیکشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں