آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں مزید تاخیر کا خدشہ

اسلام آباد :آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تاحال نویں جائزے کے تحت آئی ایم ایف کے تحفظات دور نہیں کرسکا۔ آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کو رہ جانے والےشرائط پر عمل درآمد سے مشروط کردیا ۔

نمائندہ آئی ایم ایف ایستھر پریز روئزکا کہنا ہے کہ رہ جانے والے نکات پر عمل درآمد کے بعد اسٹاف لیول کا معاہدہ کیا جائے گا ۔پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔پاکستان کو درپیش ادائیگیوں کے توازن اور میکرو اکنامک ایشوز بھی پر بات کی گئی ہے ۔

ایستھر پریز کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔

متعلقہ خبریں