ورکرز کنونشن میں پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کا الزام، مریم نواز عدالت طلب

گوجرانوالہ میں (ن) لیگ کے ورکرز کنونشن کےدوران پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کے الزام پر عدالت نے مریم نواز کو طلب کرلیا۔

گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر انہیں طلب کیا ہے۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے غلام حسین پارک سے درخت کاٹے گئے اور جھولے چوری ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو (ن) لیگ کا ورکر کنونشن ہوا تھا جس سے مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں