ایف نائن پارک زیادتی کیس ایک ملزم کا خاکہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ایف نائن پارک زیادتی کیس ،ایک ملزم کا خاکہ جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کر لیا جسے تمام تھانوں کو جاری کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کیا ہے جو 80 فیصد مشابہت رکھتا ہے۔ ملزم کی عمر 35 سال ہے ، پشتو بولتا ہے، رنگ سانولہ جبکہ قد 5 فٹ 10 انچ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں