اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ماڈل کالج میں خاتون ٹیچر کی جانب سے مبینہ طور پر توہین مذہب کے اقدام پر ہنگامہ آرائی ہوگئی، طلبا نے اسکول میں توڑ پھوڑ کردی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رنگ روڈ جمیل چوک میں پشاور ماڈل کالج میں خاتون ٹیچر کی جانب سے اسلامیات کی کتاب سے سبق کے دوران مبینہ گستاخی پر طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل طلبہ نے کالج کے مین گیٹ، بورڈز، گاڑیوں کے شیشے اور کلاسز کی کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور والدین بھی اسکول پہنچ گئے جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ طلبا نے اسکول کے سامنے جلاؤ گھیراؤ بھی کیا، احتجاج کیا جس سے رنگ روڈ اور اس سے متصل راستوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ غائب ہوگئی اور پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔
تازہ ترین
- اراکین پنجاب اسمبلی پر مشتمل وفد کا وی ایکسپو ہیڈ آفس کا دورہ
- قاسم علی شاہ فائونڈیشن کے قیام کو 7 سال ہو گئے
- زبیدہ امان فائونڈیشن نے شرپسندوں کیخلاف انتظامیہ سے تحفظ مانگ لیا
- غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیکٹر کے نام سے ڈیجیٹل ٹول متعارف
- اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، بمراہ نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا
- 81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن یادداشت کھو بیٹھے؟
- جمائما نے بیٹوں کی پی ٹی آئی کے جھنڈے کیساتھ تصویرشئیر کردی
- دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے، شہباز شریف
- امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا، وزیراعظم