سیلاب متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق

سیہون(این این آئی)سیہون میں مسافروں سے بھری ہوئی کشتی الٹنے کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔سندھ کے تاریخی شہر سیہون کے سیلاب سے متاثرہ

گائوں بلاول پور کے قریب کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار 20 سے زائد افراد پانی میں گر گئے۔پولیس کے مطابق سیہون کے گائوں بلال پور میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں بچہ اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کشتی میں20 سے زائد افراد سوارتھے،

اور تمام افراد سیلاب کے باعث دیہات سے نقل مکانی کررہے تھے، کہ بدقسمی سے کشتی ڈوب گئی۔۔ڈپٹی کمشنر جامشورو نے بتایا ہے کہ کشتی میں 20 سے 25 افراد سوار تھے،

جن میں سے 7 افراد کو بچا لیا گیا، 4افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ڈپٹی کمشنر جامشورو نے بتایا کہ 10 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث متاثرین نقل مکانی کر رہے تھے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں