ن لیگ کو دھچکا، عدالت نے تحریک انصاف کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول جلسہ روکنے کے لئے دائر تین درخواستیں مسترد کر دیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ سمیت تین افراد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار وں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر سے جلسہ کرنے کی اجازت لی اور تحریک انصاف کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سپورٹس بورڈ کے قانون کے مطابق ہاکی سٹیڈیم کو اسپورٹس کے علاوہ کسی اور سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا،سپورٹس بورڈ نے اجلاس کے بغیر جلسہ کرنے کی اجازت دی، سٹیڈیم کو جلسوں اور شادیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، سپورٹس بورڈ نے جلسے کی اجازت دے کر اختیارات سے تجاوز کیا۔جلسے کے لیے ہاکی اسٹیڈیم سے آسٹروٹرف اتار دی گئی ہے، حکومت کہتی ہے کہ نئی آسٹرو ٹرف کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا، قومی ہاکی ٹیم کے لئے ٹریننگ کے لیے واحد جگہ اسٹیڈیم ہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے استفسار کیا کیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہماری قومی ٹیم اس وقت کون سے نمبر پر آئی ہے، برمنگھم جانے سے پہلے تو آسٹرو ٹرف موجود تھی پھر کیوں ہم ساتویں نمبر پر آئیں ہیں، کیا کل سے پہلے اب دوبارہ آسٹرو ٹرف دوبارہ فعال ہوسکتا ہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیئے کہ یہ سوال اس لیے پوچھا کہ جب گراؤنڈ تھا تب ہاکی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے، جب میں طالبعلم تھا تب ہاکی کو پہلی پوزیشن پر دیکھا تھا،

متعلقہ خبریں