نوازشریف کی پاکستان واپسی کیسے ممکن بنائی جائے؟ ن لیگ کی خفیہ منصوبہ بندی لیک ہوگئی ،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنے پارٹی کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کو آسان بنانے کیلئے متعلقہ قانون سازی پر غور کر شروع کر دیا ہے جو طبی بنیادوں پر لندن میں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مخلوط حکومت کچھ ایسی ترامیم کر سکتی ہے جس سے نواز شریف پر پاناما

پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے عائد کردہ پابندی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ سیاست دانوں پر تاحیات پابندی کو کالعدم کر سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ عدالت اسے لاگو نہ کر سکے۔ذرائع نے کہا کہ اگر اس قانون سازی کو پارلیمنٹ میں لایا جاتا ہے اور بعد میں اسے منظور کیا جاتا ہے تو نتیجتاً اس کا فائدہ نواز شریف کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کو متعارف کروایا جانا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں سیاستدانوں پر تاحیات پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواست کے نتائج سے منسلک ہوگا۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اشارہ دیا تھا کہ ان کے والد واپس آنا چاہتے ہیں تاہم ان کی واپسی میں کچھ مسائل رکاوٹ بن رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اپریل میں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کچھ رہنما اس امید کے ساتھ پرجوش تھے کہ اب ان کے پارٹی قائد جلد ہی ان کے درمیان ہوں گے تاہم قانونی رکاوٹوں کو ان کی واپسی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں