وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی بنی گالامیں عمران خان سے ملاقات، سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی آج بنی گالا میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔اس دوران ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔علاوہ ازیں موجودہ سیاسی صورتحال میں پنجاب کا محاذ، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی۔عمران خان پنجاب کے بعد مرکز کا رخ اختیار کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کریں گے۔ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے گورنر راج لگانے کی دھمکی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اب سے کچھ دیر قبل وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا ہے۔ر راناثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے،گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں۔کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے،عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن یاسیاستدانوں کا مسئلہ ہے،ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،جبکہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں