رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھکمی دے ڈالی،رانا ثناء اللہ نے کہا پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا ہے۔ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پنجاب میں داخلے کی پابندی کی بات ہوئی تو گورنر راج کی سمری میں نے ہی پیش کرنی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے،گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال خراب ہوئی،کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے،عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن یا سیاستدانوں کا مسئلہ ہے،ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،جبکہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ ڈالر کا ریٹ کیوں بڑھ رہا ہے؟ ایسا کرینگے تو سیاسی عدم استحکام تو آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی روح سے وہ 25 لوگ بحال ہوگئے ہیں،کبھی ایسا نہیں ہوتا،پر فیصلہ دیا گیا جبکہ 25 ووٹ مائنس کر دیے گئے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ووٹ گنے جانے کا فیصلہ اسی سپریم کورٹ نے آبزرو کیا تھا،فیصلہ آیا منحرف کا ووٹ نہ گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی ہوگا۔ کیا یہ حقیقت نہیں کہ حمزہ شہباز 197 ووٹوں سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ اگر ایسا ہورہا ہے تو پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،بینچ فکسنگ اور بعض جگہ کہا گیا بینچ فکسر بھی ایک جرم ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہو رہی ہے اس پر افسردہ ہوں۔ فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی پوری قوم مقروض ہے،ایک سینئر جج کے خط کے مندرجات پر گفتگو افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں