مردان پولیس چوکی میں دھماکا،ایک پولیس اہلکار شہید ، چار زخمی ہو گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مردان میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان میں پولیس چوکی چمتار میں دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا جب کہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جب کہ حادثے میں پولیس حوالدار 35 سالہ مقصود شہید ہوئے۔شہید اہلکار کو ایم ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے۔ریکسیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں