آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں سابق صد رپرویز مشرف کی عیادت

اسلام اباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں دبئی میں بیمار جنرل (ر) پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ ایک نجی چینل کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ پاک فوج کے اعلیٰ ڈاکٹر بھی تھے جبکہ سابق صدر سابق جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے بڑی خوشی سے آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں نے کچھ وقت پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں گزارا جبکہ فوجی ڈاکٹروں نے 78 سالہ سابق صدر کا معائنہ کیا جنہیں 2018 میں متحدہ عرب امارات میں۔امائلائیڈوسسں نامی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ابھی تک انہیں پاکستان واپس لانے کا ذہن نہیں بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں