تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،نواز شریف

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ کردیا ، ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ، تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے دورے پر موجود ن لیگی رہنماء امیر مقام نے نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران امیر مقام نے پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو موقف سے آگاہ کیا۔ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا ، ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ، اسی لیے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

ادھر ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپسی سے خبردار کر دیا ، ڈاکٹروں کی جانب سے نوازشریف کو علاج مکمل ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، معالجین نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیا کورونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا کا نیا ویرینٹ ایکس ای دریافت ہوا تھا ، اپریل 2022 کو انڈپنڈنٹ اردو میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کے متعلق ماہرین نے کہا ہے کہ اس کا گذشتہ اقسام کے مقابلے میں انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ اس حوالے سے یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSCA) نے کہا کہ وہ ایکس ای نامی اس ویرینٹ کا مطالعہ کر رہی ہے جو BA.1 اور BA.2 اومیکرون اقسام کا مرکب ہے جب کہ 22 مارچ تک انگلینڈ میں ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں